وہ سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد اسلم کی وفات پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ موجودہ عالمی جنگی صورتحال کے باعث دنیا غیر معمولی معاشی دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک پر مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسے حالات میں معیشت کے استحکام کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی، پالیسیوں میں تسلسل اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔


انہوں نے کہا کہ لگژری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ مالی نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت قدم ہے، تاہم حکومت کو توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایک پائیدار اور جامع فریم ورک وضع کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے بھی کہا کہ موجودہ عالمی حالات غیر معمولی نوعیت کے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو دور اندیشی پر مبنی اور جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

دعائیہ تقریب کے شرکاء نے مرحوم شیخ محمد اسلم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور تجارت و صنعت کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا، جنہیں کاروباری برادری ہمیشہ یاد رکھے گی۔