تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق وزارتِ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران اور ملزم کے اقبالی بیان کی روشنی میں اس پر عائد الزامات ثابت ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندو ر نے واضح کیا کہ انڈیا کے لیے پاکستان ایک طاقتور حریف ہے، انڈین جریدہ

سعودی وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی بنیاد پر عدالت نے نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو بھی ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، جس کے بعد 30 دنوں کے اندر یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔