مری اور گلیات میں بھی مطلع ابر آلود ہے اور کسی بھی وقت بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد میں بھی اسی نوعیت کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدلتے موسم کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ممکنہ موسمی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔