مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے اور وہاں درود شریف، صلوٰۃ التسبیح، قصیدہ بردہ، قصیدہ معراجیہ، نوافل اور خصوصی دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ سحری کے اوقات میں بھی روحانی محافل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شبِ معراج کے موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، جب کہ گھروں میں بھی خواتین نوافل، تلاوت اور دعاؤں کے ذریعے اس بابرکت شب کو عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام کر رہی ہیں۔







