تفصیلات کے مطابق موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز بھی 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

موبائل کمپنیوں نے تین روزہ پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس بھی جاری کر دی گئی ہیں، جن میں موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز کی نئی قیمتیں، مدت، سہ ماہی نرخ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین کو موبائل کال اور انٹرنیٹ سروسز کے استعمال پر مزید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔