ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر مال روڈ پر رش کو کم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری مال روڈ پر دفعہ 144 کے تحت صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، جب کہ مال روڈ پر 24، 25 اور 26 دسمبر کو دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر 30، 31 دسمبر اور یکم جنوری کو بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔