قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ جنید صفدر کی دلہن ان کی پوتی شانزے ہیں، جو مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہنور کی قریبی دوست ہیں۔ روحیل اصغر نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے تعلقات سے رشتہ طے پایا۔

شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی اور صرف قریبی افراد کو مدعو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر اپنی سابقہ اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔