سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کامیاب سرجری کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز بھی مریم نواز ہسپتال میں رہتے ہوئے صوبے کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کرتی رہیں۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جلد صحت یابی اور خیریت کے لیے دعا کی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بھی مریم نواز کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq expressed his best wishes and prayers for the complete and speedy recovery of Chief Minister Punjab, Ms. Maryam Nawaz Sharif, following her successful surgery. He thanked Almighty Allah that the procedure was completed successfully and…
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) May 28, 2026
قومی اسمبلی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے مریم نواز کی عوامی خدمت کے جذبے اور دورانِ علاج قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی صحت، طاقت اور کامیابی کے لیے دعا کی۔







