اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کے فیز ون سے متعلق تمام کارروائیاں جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ فضائی سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ"
— PMLN (@pmln_org) October 25, 2025
🔹وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم
🔹وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلدمکمل کرنے کی ہدایت کر دی
🔹وزیراعلیٰ… pic.twitter.com/vMLTHkjadf
وزیراعلیٰ کو اجلاس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ لاہور سے اسلام آباد تک ایئر پنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو مری گلاس ٹرین منصوبے کے لیے ممکنہ اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ ایئر پنجاب پراجیکٹ کے ذریعے صوبے میں فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے، جس سے سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ائیر پنجاب کی منظوری دے دی جس کے لیے فوری طورپر 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔
مریم نواز نے ائیر پنجاب کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔







