گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر سیاسی مقاصد کے لیے دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں،  پنجاب حکومت کو کسی بھی طرح سے قصوروار ٹھہرانا درست نہیں، بلکہ واقعے کی حقیقت سامنے لانا اور متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اسی دوران، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا دورہ کر کے ان کے دکھ اور مسائل کا جائزہ لیا۔ میئر نے کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی سے امید ختم، کراچی کے لیے آخری حد تک جائیں گے: مصطفیٰ کمال

مرتضیٰ وہاب نے متاثرہ خاندانوں کے کاروبار کی بحالی کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان معمول کی زندگی کی طرف واپس آ سکیں۔

ماہرین کے مطابق گل پلازہ واقعے کے بعد فوری امداد، متاثرین کی بحالی اور شفاف انکوائری وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ عوام میں اعتماد قائم رہے اور سیاسی مفادات کے لیے اس المناک واقعے کا استعمال نہ ہو۔