یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج پٹارو میں منعقدہ 63ویں پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پرنسپل کیڈٹ کالج کموڈور فیصل اقبال قاضی کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا اور کالج کی فیکلٹی سے ملاقات کی۔
اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ان کے خاندان کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان کے والد آصف علی زرداری بھی کبھی اسی مقام پر کھڑے تھے جہاں آج کیڈٹس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں طلبہ کو یہ سبق دیا جاتا ہے کہ نظم و ضبط سزا نہیں بلکہ آزادی کی ایک شکل ہے۔
لائیو: کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت https://t.co/G2Ll5zjlia
— PPP (@MediaCellPPP) December 22, 2025
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ایسے مرحلے پر کھڑا ہے جس کا سامنا ہر نسل نے کسی نہ کسی صورت میں کیا ہے۔ ملک کو معاشی دباؤ، علاقائی غیر یقینی صورتحال اور تیزی سے بدلتی عالمی صورتِ حال جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کیا اور ایک واضح عسکری کامیابی حاصل کی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف عسکری نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی، کیونکہ قوموں کی اصل طاقت صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ کردار سے ناپی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کا پاکستان وہی نوجوان بنائیں گے جو شارٹ کٹس کے بجائے دیانت، ذاتی مفاد کے بجائے خدمت اور آسان راستے کے بجائے جرات کو ترجیح دیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب@BBhuttoZardari pic.twitter.com/FDhzqUo1Q9
— PPP (@MediaCellPPP) December 22, 2025
انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کچھ مسلح افواج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کریں گے، جب کہ کچھ کلاس رومز، لیبارٹریز، عدالتوں، بورڈ رومز اور عوامی اداروں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
آخر میں انہوں نے نصیحت کی کہ جب راستہ واضح نہ ہو تو دیانت کا انتخاب کریں، جب دباؤ زیادہ ہو تو نظم و ضبط پر بھروسہ رکھیں اور جب وطن پکارے تو جرات کے ساتھ لبیک کہیں۔






