سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک جانب اسلام آباد میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جب کہ دوسری جانب لبنان میں منظم انداز میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم افراد پر حملے قابلِ مذمت ہیں اور خطے میں تشدد کا سلسلہ غزہ، ایران کے بعد اب لبنان تک پھیل چکا ہے۔
وزیرِ دفاع نے فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات آج بھی خطے کے امن کو متاثر کر رہے ہیں۔
Israel is evil and a curse for humanity, while peace talks are underway in Islamabad, genocide is being committed in Lebanon. Innocent citizens are being killed by Israel, first Gaza, then Iran and now Lebanon, bloodletting continues unabated. I hope and pray people who created…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 9, 2026
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ میری دعا ہے، جن لوگوں نے یورپی یہودیوں سے جان چھڑانے کے لیے فلسطینی سرزمین پر اس ناسور ریاست کی بنیاد رکھی، وہ جہنم کا ایندھن بنیں۔







