سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق منصوبے کا مقصد نادرا مراکز پر رش کم کرنا اور شہریوں کو سفری مشکلات سے بچانا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی کی 18 منتخب ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کی گئی ہے۔

ہر فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر تعینات ہوگا تاکہ رہنمائی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ سہولت بالخصوص ناخواندہ افراد اور سمارٹ فون نہ رکھنے والے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

نادرا کے مطابق شناختی خدمات مقررہ فیس پر فراہم کی جائیں گی، جب کہ ای سہولت کی جانب سے صرف 100 روپے سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس سروس کو ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔