نکتہ کے بانی و سینئر صحافی کامران خان اے آر وائی نیوز اینڈ نکتہ کی حیثیت سے شامل ہوگئے۔ کامران خان کا نکتہ پر معروف پروگرام آن مائی ریڈار جلد اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ کے اکثریتی شیئرز خرید لئے
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 8, 2026
نکتہ اے آروائی گروپ کے بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بن گیا#ARYNews #nukta pic.twitter.com/lM4a2H1eIy
بانی اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا منظرنامے کی تبدیلی میں اے آر وائی ہمیشہ صفِ اول میں رہا ہے، نکتہ کو اے آر وائی کے ایکو سسٹم میں شامل کرکے ہم اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو مزید مضبوط کررہے ہیں۔







