ذرائع کے مطابق انسداد، دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 13 افراد کو جی آر او گیٹ توڑنے کے مقدمے میں بری کردیا ہے، جب کہ عبداللہ بدر، مشتاق احمد، قاسم الٰہی کو10، 10 سال کی قید سنائی گئی ہے۔
ان کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کلب چوک GOR گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جب کہ یاسمین راشد، اعجازِ چوہدری ،عمر سرافراز چیمہ ،میاں محمود الرشید کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔ pic.twitter.com/cMj1qXaYy2
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) December 19, 2025
ذرائع کے مطابق دورانِ ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ ٹرائل 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا تھا۔







