واپڈا کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج سات ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد آٹھ ہزار 900 کیوسک اور اخراج بھی آٹھ ہزار 900 کیوسک، جب کہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج بھی 14 ہزار 800 کیوسک رہا۔

جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد پانچ ہزار کیوسک اور اخراج بھی پانچ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد چھ ہزار 500 کیوسک اور اخراج بھی اتنا ہی رہا۔

آبی ذخائر سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1491.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.712 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1200.05 فٹ، ڈیم کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.253 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ، زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.043 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔