اتوار کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 11 ہزار 800 کیوسک رہے، جب کہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج 16 ہزار 300 کیوسک رہا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک رہا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 24 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک رہا۔
اسی طرح گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، جب کہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا، جب کہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، جب کہ پانی کی موجودہ سطح 1448.65 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ ہے اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.972 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، موجودہ سطح 1136.35 فٹ اور زیادہ سے زیادہ سطح 1242 فٹ ہے، جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.214 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، موجودہ سطح 641.90 فٹ اور زیادہ سے زیادہ سطح 649 فٹ ہے، جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.061 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔






