ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں منعقد ہوئی۔ آئینی عدالت کے 6 ججز نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھایا جبکہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دیگر ججز سے حلف لیا۔

قبل ازیں جسٹس امین الدین نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، اور تقریب حلف برداری کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیا جبکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔