نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کو ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔


مزید برآں اتوار 22 مارچ کو معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیل جب کہ پیر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے باعث عام تعطیل ہوگی، جس کے نتیجے میں عوام کو مسلسل چار روزہ چھٹیاں میسر آئیں گی۔

حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران سفر اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت انتظامات کر لیں۔