سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم محمد اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کے ذریعے سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے دوطرفہ مفادات سے متعلق معاملات پر مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کو بھی سراہا گیا۔

اسحٰق ڈار اور عباس عراقچی نے اس ہفتے ترکمانستان میں ہونے والے بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں بالمشافہ ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔