دفتر خارجہ کے مطابق ان گفتگوؤں میں خطے کی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سفارت کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke tonight with José Manuel Albares @jmalbares on the latest regional developments.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 8, 2026
DPM/FM underscored Pakistan’s sustained efforts to promote dialogue and diplomacy for lasting peace.
FM Albares commended Pakistan’s role in… pic.twitter.com/hRHB2DUfGb
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مانویل الباریس سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی، جب کہ ہسپانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ابتدائی جنگ بندی اور سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Anita Anand @AnitaAnandMP on the latest regional developments and Pakistan’s ongoing diplomatic efforts.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 8, 2026
DPM/FM underscored Pakistan’s commitment to further advancing these efforts toward lasting peace.
FM Anand… pic.twitter.com/oRmummAawD
انہوں نے پائیدار امن کے لیے ان کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ انیتا آنند نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کینیڈا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ابتدائی جنگ بندی کے حصول سمیت اہم کوششیں کی ہیں اور استحکام و امن کے فروغ کے لیے کینیڈا کی حمایت کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں، اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں علاقائی پیش رفت اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ جراح جابر الاحمد الصباح نے ابتدائی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Jarrah Jaber Al‑Ahmad Al‑Sabah, Foreign Minister of Kuwait, on regional developments and Pakistan’s diplomatic efforts.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 8, 2026
DPM/FM underscored Pakistan’s commitment to furthering diplomatic efforts toward lasting peace. FM… pic.twitter.com/PrZf6litxZ
دونوں وزراء نے جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا، جن میں کویت کو متاثر کرنے والے واقعات اور خاص طور پر لبنان میں سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ انہوں نے استحکام اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے جنگ بندی کے مکمل احترام کی اہمیت پر زور دیا۔







