پشین میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ برشور کو ضلع بنانے کے بعد علاقے میں ترقیاتی عمل تیز کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کو فعال بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بند اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، فرائض میں غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ بلوچستان کے تمام علاقوں کا دورہ جاری رکھیں گے اور عوام کے درمیان موجود رہیں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج ایک عوامی جلسے میں برشور کو نئے ضلع کا درجہ دے دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا، میں کسی صورت بلیک میلنگ نہیں ہوسکتا، میں اپنی عوام کے حق میں فیصلے کرتا رہونگا۔
— مسٹر پاکستانی🕊️ (@Waja__Baloch) March 27, 2026
وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر برشور کا بھی اعلان کردیا۔#BalochistanSarfrazBugtiKa pic.twitter.com/vJmXVPenpF
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، تاہم پاکستان نے گزشتہ چالیس برسوں میں افغان عوام کی خدمت کی، لیکن اس کا مناسب صلہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور عاصم منیر کی قیادت میں کوئی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی مذمت بھی کی اور کہا کہ خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے اضلاع کے قیام سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے اور بلوچستان کے عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے گا۔







