وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مارچ میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اقدام کے باوجود افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ نہیں رکا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں کے نتیجے میں 52 شہری شہید جب کہ 84 افراد زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، تاہم سرحد پار سے ہونے والی کارروائیوں نے امن کی کوششوں کو متاثر کیا۔