پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز یاماما نے یہ کارروائی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران کی۔ آپریشن کے دوران سمندر میں مشکوک کشتی کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب کارروائی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔

 بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ سمندر میں موثر موجودگی، مسلسل چوکسی اور کے تحت باقاعدہ مشنز کے ذریعے قومی بحری مفادات کا بھرپور دفاع کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی فعال کردار ادا کرتی ہے، جو خطے میں محفوظ اور پرامن سمندری ماحول کے قیام میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔