پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ کرنا اور بہتر درستگی و بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق اس تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔
Pakistan has successfully conducted the test fire of indigenously developed & designed Ground Launched Cruise Missile Fatah-4 🚀🇵🇰 pic.twitter.com/Vl3eFsP0e8
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) May 14, 2026
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں فتح سیریز کے میزائل پروگرام میں شامل تمام افراد کی فنی مہارت، محنت اور عزم کو بھی سراہا گیا۔






