یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پہلے ہی منظور کر کے ایوانِ صدر بھیج چکے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر بیک وقت چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری صدر کو بھجوادی

مزید برآں، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے، جو ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت کے مارچ 2026 میں اختتام پذیر ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔