پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق یکم دسمبر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں انسداد دہشت گردی کی جدید کارروائیوں، آپریشنل تعاون کے فروغ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور جدید جنگی تقاضوں کے تحت بہترین طریقوں کے تبادلے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
9th edition of joint military exercise, Warrior-IX, of Pakistan Army and the People’s Liberation Army of China has commenced@OfficialDGISPR #News #RadioPakistan https://t.co/wINyR3eSuK pic.twitter.com/4dEZzzsIcJ
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 2, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، سدا بہار اور مضبوط دفاعی تعاون موجود ہے جس کی بنیاد باہمی اعتماد، اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ علاقائی مفادات پر ہے۔ وارئیر نائن اس مستحکم عسکری تعلق کا عملی اظہار ہے اور دونوں ممالک کے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے عزم کی تجدید بھی ہے۔
افتتاحی تقریب میں کور کمانڈر منگلا، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمنگ اور دونوں ممالک کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔







