وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رکنیت یکم جنوری 2026 سے تین سال کے لیے ہوگی۔ انسانی حقوق کونسل کے قیام (2006) کے بعد یہ چھٹی بار ہے کہ پاکستان کو اس کا رکن منتخب کیا گیا ہے، جو عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس کے کردار کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کی انتخابی کامیابی اس کے انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور احترام کے عزم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر متوازن اور اتفاقِ رائے پر مبنی کردار کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور ترقی کے حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا۔
🔊PR No.3️⃣0️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 14, 2025
Pakistan Elected to the UN Human Rights Council https://t.co/I3XT5oL9Lr
🔗⬇️ pic.twitter.com/OWQiPLaCRN
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم سے انڈیا کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین فورسز کی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کرتا رہے گا۔ اسی طرح پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی آواز بلند کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ انسانی حقوق کونسل کا صدر دفتر جنیوا میں واقع ہے، جو 47 رکن ممالک پر مشتمل ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کا فروغ اور ان کی حفاظت ہے۔
دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے لیے 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا ہے۔
With the Grace of Allah Almighty, Pakistan has been elected to the UN Human Rights Council for the term 2026-28 with an overwhelming majority.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 14, 2025
My profound gratitude to all UN Member States for their support!
Pakistan's election is a recognition of its strong credentials and…
انہوں نے کہا کہ وہ تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے نظام کے استحکام میں پاکستان کے کردار اور مضبوط ساکھ کا اعتراف ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاقِ رائے اور تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کو دہراتا ہے۔







