انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا بدقسمت ملک ہے جس کو باہر سے دشمن کی ضرورت نہیں۔ یہاں ایسی شخصیت ہے جس کو پاکستان کے کرکٹ کا ہیرو بنایا،  حکمران بنا اور جو کہتا تھا میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ کل جی ایس ہی پلس اسٹیٹس پر بات کرنے کے لیے فتنہ خان کے بیٹے کے ساتھ BLA کے لوگ موجود تھے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال 108 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں نے بھی قابلِ ذکر ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی، استحکام اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔

انہوں نے علی ظفر کے ہتک عزت کیس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سماعت 30 مارچ تک ملتوی ہو چکی ہے۔ وزارت اطلاعات نے جی ایس پی سٹیٹس کو ریووک کرنے کے لیے کل ہونے والی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں، بی این ایم کے رہنما نسیم بلوچ اور غیر ملکی شہری ذوالفقار بخاری نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے رشتوں کا غلط استعمال کیا اور قاسم خان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے والد نے انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائیں، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے اپنے آپ کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے اور 9 مئی کے احتجاج یا دھرنے کرنے والے بھی حقیقی پاکستانی نہیں ہو سکتے۔

جیل میں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی گئی سہولیات کسی اور کو نہیں دی گئیں اور کل ہونے والی تقریب ایک اور 9 مئی کے مترادف ہوگی، جس کا مقصد ملکی قوانین اور عوامی امن و امان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔