سماجی رابطے کی  سائٹ  ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے  بیان میں  خواجہ  آصف  نے کہا  ہے کہ پاکستان حالتِ جنگ میں  ہے اور یہ سوچنا غلط ہوگا کہ یہ جنگ صرف افغان سرحد یا بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک  ویك اپ کال  ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزانہ قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے اور اس وقت ہمیں قوم کے طور پر متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا بے سود ہے، کیونکہ اگر افغانستان کی عبوری حکومت واقعی چاہے تو پاکستان میں دہشت گردی روک سکتی ہے۔

مزید  پڑھیں:  اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 سے زائد افراد شہید، متعدد زخمی

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ کابل سے ایک واضح پیغام ہے، لیکن پاکستان الحمداللہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتا ہے۔