دفترِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بحران کے خاتمے کے لیے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور تمام زیرِ التواء مسائل کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔