اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 200 ٹن اضافی امدادی سامان بھی جلد بحری راستے سے سری لنکا پہنچے گا۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر نے پاکستانی ہائی کمشنر اور امدادی دستے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
Always standing together 🇵🇰🤝🇱🇰
— Pakistan High Commission Sri Lanka (@PakinSriLanka) December 3, 2025
Pakistan sends its humanitarian aid through special plane. Special rescue teams are on way to help Sri Lankans @anuradisanayake @Dr_HariniA @MFA_SriLanka @GovtofPakistan @ndmapk pic.twitter.com/kko4MddtJw
بیان کے مطابق پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جب کہ سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کی جانب سے عارضی پل بھی روانہ کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان نے گزشتہ روز بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 200 ٹن امدادی سامان بحری جہاز کے ذریعے روانہ کیا تھا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق انڈیا کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ ملنے کے باعث امدادی سامان فضائی راستے سے نہیں بھیجا جا سکا اور بحری جہاز کے ذریعے بھیجنے پر ترسیل میں آٹھ دن لگیں گے۔
🇵🇰🤝🇱🇰Pak NDMA coordinated to send 200 Tons of Humanitarian Aid to Sri Lanka on PM’s Directives via sea cargo.Shipment contained tents, blankets, boats, life jackets, de-watering pumps, lamps, sleeping mats, mosquito nets, infant milk, RUTF, and essential medicines. pic.twitter.com/zj0pumU8E7
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) December 2, 2025
امدادی سامان میں خیمے، کمبل، رضائیاں، لائف جیکٹس، کشتیاں، پانی نکالنے کے پمپس، لالٹینیں، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کا خشک دودھ، غذائی اجناس اور مختلف ادویات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سری لنکا میں آنے والے سمندری طوفان دتوا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 465 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 366 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔






