پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان، صوابی اور دیر بالا سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کے مختلف شہروں میں افطار کے وقت محسوس ہونے والے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔
زلزلے کے فوری بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے#ARYNews pic.twitter.com/i7m9hDObiC
— ARY News Urdu (@arynewsud) February 20, 2026
ذرائع کے مطابق خاران اور گرد و نواح میں بھی 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے وہاں کے شہری بھی خوفزدہ ہوئے۔
ماہرین زلزلہ سے متعلق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں اور ممکنہ بعد کے جھٹکوں سے خبردار کر رہے ہیں۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ عمارتوں میں خطرناک مقام پر نہ کھڑے ہوں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔







