جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کے سرکاری دورے پر استقبال کرنا ان کے لیے باعث مسرت تھا، جو نئے سال کی آمد کے موقع پر خوشیوں اور گرمجوشی میں اضافے کا سبب بنا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ملاقات کے دوران نہایت خوشگوار اور تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کے علاوہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، جو ان کے عزیز بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت اور سرپرستی میں مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔