اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا بروقت اور متوازن فیصلہ علاقائی امن، استحکام اور سفارتی مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور اسی اصول کے تحت پاکستان ہمیشہ پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
I am grateful to President Donald Trump for his courageous leadership and timely announcement regarding the pause in Project Freedom in the Strait of Hormuz.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2026
President Trump s gracious response to the request made by Pakistan and other brotherly countries, particularly the…
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر برادر ممالک کی درخواست پر سامنے آیا ہے، جن میں خاص طور پر سعودی عرب اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششیں بھی شامل ہیں، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستان ان تمام بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا جو تنازعات کے پرامن حل اور اعتماد سازی کو فروغ دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: معرکۂ حق پاکستان کی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ پیش رفت ایک ایسے جامع اور پائیدار معاہدے کی بنیاد بنے گی جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جو کشیدگی کم کرنے اور ممالک کے درمیان مفاہمت بڑھانے میں مدد دے۔







