سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومتی منظوری کے بعد بیمان ایئرلائن کو کراچی کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ ابتدائی طور پر یہ اجازت تین ماہ یعنی 30 مارچ 2026 تک دی گئی ہے۔
بیمان ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود میں طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا اور پرواز سے قبل مکمل فلائٹ تفصیلات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی#ARYNews pic.twitter.com/q06QlrriFS
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 1, 2026
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے ایوی ایشن شعبے کو فروغ ملے گا اور پاکستان و بنگلادیش کے عوام اور حکومتی روابط مضبوط ہوں گے۔







