ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کے اشتراک کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔ قطر کے وزیر دفاع نے پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
حکام کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی و اقتصادی تعلق نہ صرف دفاعی صنعت میں نئے مواقع لائے گا بلکہ برآمدات، جدید ٹیکنالوجی، زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کو بھی نئی جہت دے گا۔
پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی بدستور مرکزی اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔







