دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ان قیمتی جانوں کے ضیاع پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس المناک گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے۔
🔊PR No.3️⃣7️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 15, 2025
Pakistan Condemns Attack on UN Peacekeepers in Kadugli
🔗⬇️https://t.co/gzsytFYCrz pic.twitter.com/9wJrA2xFUd
ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستے تنازعات کو روکنے، شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے امن کی حمایت کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں سب سے آگے رہتے ہیں۔ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان بلیو ہیلمٹس کی جانب سے دی گئی آخری قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے کے مرتکب افراد کی شناخت اور ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ اقوام متحدہ کے تمام امن فوجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔







