نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔

بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان کے ساتھ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا کام کریں گے جبکہ بینچ 3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری آج، پیپلز پارٹی کا مزید اراکین کی حمایت کا دعویٰ


وفاقی آئینی عدالت کے بینچ ون نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 2 میں پہلی سماعت کا آغاز کیا۔