محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی نافذ کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے یہ اقدام ڈرونز کے ذریعے سیکیورٹی میں ممکنہ خلل کے خدشات کے باعث اٹھایا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) February 25, 2026
لاہور 25 فروری:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ کیلئے پابندی عائد کر دی
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے… pic.twitter.com/tOjK1D4bHg
ادھر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد پابندی پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بلند عمارتوں، حساس مقامات اور میٹرو ٹریک کے اطراف ڈرونز کی موجودگی کی خصوصی نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو بروقت روکا جا سکے۔






