مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر ٹول ہے اور موجودہ بھرتی نظام میں ایسا بڑا خلا موجود ہے کہ تعلیمی اداروں میں ملازمین کا سابقہ جنسی جرائم کا ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔

مزید جانیں: کالعدم تحریک لبیک کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے 12 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں قائم


پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایت کی کہ سیکس آفینڈرز کی بھرتی پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے میکانزم تیار کرے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے سیکس آفینڈر ویریفکیشن لازمی قرار دی جائے گی۔ بھرتی سے قبل اور موجودہ ملازمین کی بھی نادرا کے سیکس آفینڈر رجسٹر سے تصدیق کی جائے تاکہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔