جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ان گاڑیوں میں 2800 سی سی، 1800 سی سی اور 4700 سی سی کی گاڑیاں شامل ہوں گی۔
پالیسی کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی دو گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جب کہ 4700 سی سی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب صرف 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت ان کے لیے بڑی اور زیادہ پاور فل گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا مقصد اعلیٰ حکام کو سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب اس فیصلے پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے تناظر میں اس پالیسی پر مزید بحث متوقع ہے۔







