ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹیوں کی تقرری و تربیت، نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات 12 اکتوبر تک مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہو گیا، جو 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، جن پر اعتراضات 16 نومبر تک دائر کیے جا سکیں گے، جب کہ اعتراضات کو یکم دسمبر تک نمٹایا جائے گا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 8 دسمبر کو ہو گی۔

اس کے علاوہ، کمیشن نے ووٹرز کے اعتراضات نمٹانے کے لیے 11 حد بندی اتھارٹیز قائم کی ہیں، جبکہ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں کی 41 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کی تکمیل تک میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور ضلع کونسلز سمیت مقامی حکومتوں کی حدود میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔