آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار انڈین سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر انڈین سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گے۔