نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔