ہسپتال ذرائع کے مطابق نعمان یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی میڈیکل ریپ کے طور پر کام کرتا تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ مرحوم کے ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد شہریوں نے حکومت سے سوال اٹھایا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ایسے سانحات کیوں پیش آ رہے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سانحے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔