ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کی میزبانی کریں گے، جس میں سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا جائے گا اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر زور دیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ یہ اقدام حکومت کی اس عزم کا مظہر ہے کہ قومی ائیر لائن کی فروخت کو شفاف، مضبوط اور بروقت طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بڑے کاروباری گروپس کو نجکاری میں شریک کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
نجکاری کے اس مرحلے کے ذریعے پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کا پیغام دے رہا ہے۔







