ترجمان کے مطابق کنسورشیم نے مزید 25 فیصد شیئرز کی خریداری کے لیے رقم جمع کرا دی ہے، جب کہ معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنسورشیم کے پاس پہلے ہی 75 فیصد شیئرز موجود تھے، جب کہ باقی 25 فیصد شیئرز خریدنے کا آپشن حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا، جسے اب استعمال کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم مئی میں پی آئی اے کا مکمل کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، دی سٹی اسکول اور اے کے ڈی گروپ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت پاکستان میں نجکاری کے عمل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے، جس سے قومی ایئرلائن کی کارکردگی اور مالی صورتحال میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔