لاہور میں منعقدہ عزمِ نو یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وہ ملک میں اسلامی اصولوں پر مبنی انقلاب چاہتے ہیں، جس کا مطلب اللہ کی اطاعت اور عوام کی حقیقی خدمت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی ہر ظالم، چور اور ڈاکو سے آزاد ملک چاہتی ہے اور ریاست کی بالادستی کو آئین کے تابع کرنا چاہتی ہے۔
اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، سابق امیر جماعت اسلامی
— Roznama Express (@Roznama_Express) November 2, 2025
مزید پڑھیں: https://t.co/Whd9lQFDxX#SirajulHaq #JamateIslami #ExpressNews #LatestNews pic.twitter.com/yNKs2tvGBp
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں۔ جب تک یہاں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی جیسی جماعتیں اقتدار میں رہیں گی، ملکی حالات اسی طرح برقرار رہیں گے۔
انہوں نے موقف ظاہر کیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے حکومت میں ہیں اور انہی سیاسی قوتوں کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوئی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔
تقریب میں نوجوانوں کو ملکی خدمت، سیاسی شعور اور معاشرتی اقدار کے فروغ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔







