ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے حل سے پوری دنیا کا مستقبل وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر غریب ممالک کا مقدمہ لڑ رہا ہے، جب کہ بھارت کو بھی اس بات پر تکلیف ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور پذیرائی مل رہی ہے۔ اسی طرح پی ٹی آئی کو بھی پاکستان کی کامیابیوں پر اعتراض ہے اور جب ملک کو عزت ملتی ہے تو انہیں پریشانی ہوتی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک پاکستان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کے باعث حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔







